خاتون نے جانوروں کو بیدردی سے کچلنے کی ویڈیو ڈارک ویب پر فروخت کردی
اوٹاوا(آئی آئی پی) ایک خاتون اور اس کے ساتھی پر الزام ہے کہ انہوں نے جانوروں کو بے دردی سے کچلنے کی ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کیں۔ 55 سالہ آئرین لیما اور 40 سالہ چاڈ کبیکز کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا اور ان پر جانوروں پر ظلم کے چار الزامات عائد کیے گئے۔ڈیلی سٹار کے مطابق پولیس کو اس خوفناک منصوبے کا علم اس وقت ہوا جب ایک مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کو ان ویڈیوز کے بارے میں اطلاع ملی۔ کینیڈا کے شہر ونپیگ میں واقع ان کے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے ایسی کئی ڈیوائسز ضبط کیں جن میں سینکڑوں ویڈیوز، تصاویر اور ان دونوں کے درمیان ہزاروں خفیہ پیغامات موجود تھے۔پولیس کے مطابق جوڑے کی جانب سے 20 مئی سے 7 اکتوبر کے درمیان 75 سے زائد جانوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان ویڈیوز میں ایک جنسی پہلو” بھی شامل تھا۔ عدالت میں پیش ہونے والے سرکاری وکیل شان ساس نے دعوی کیا کہ لیما اور کبیکز نے ایک ویب سائٹ چلائی جس پر لیما، جسے آن لائن "گاڈیس مے” کہا جاتا ہے، کے ویڈیوز شیئر کیے گئے۔ یہ ویب سائٹ صرف ڈارک ویب کے ذریعے دستیاب تھی اور اسے "گاڈیس مے بیئر فوٹ پریمیم کرش” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ویب سائٹ پر موجود ایک بیان میں کہا گیا کہ لیما بچپن سے یہ عمل کر رہی تھی اور اسے اس سے انتہائی خوشی اور ذاتی سکون حاصل ہوتا تھا۔پولیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ لیما اور کبیکز بچوں کی فحش تصاویر کے بھی مالک تھے اور انہوں نے بچوں پر تشدد کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں نومبر میں دونوں کو دوبارہ گرفتار کر کے مزید سنگین الزامات عائد کیے گئے۔


