بلوچستان،بارشوں سے 9افراد جاں بحق 142گھر،تین پل اور ایک ڈیم مکمل طور پر تباہ

کوئٹہ: بلوچستان میں جاری بارشوں سے اب تک 9افراد جاں بحق 142گھر،تین پل اور ایک ڈیم مکمل طور پر تباہ۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاری بارشوں کے سلسلے میں اب تک 9افراد جاں بحق ہوئے جن میں کچھی کے تین، ڈیرہ بگٹی،خضدار کے دو،دو جبکہ جعفرآبااور کوہلو ایک،ایک شخص شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق جھل مگسی میں 136،ہرنائی میں 5،نصیر آباد میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گوادر، جھل مگسی اور کچھی میں ایک ایک سڑک اورپل تباہ ہوئے، خضدار میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے کی بھی اطلاع ملی ہے،رپورٹ کے مطابق خضدار، سبی، جھل مگسی، نصیرآباد، قلات، گوادرمیں ریلیف کا سامان روانہ کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں