تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا

نئی دہلی (این این آئی )اب دنیا میں ایک ہی چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے 27 ممالک میں اس قانون کا اطلاق ہوگیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔یورپی یونین میں اب تمام نئے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، ڈیجیٹل کیمروں، ہیڈفونز، اسپیکر اور کی بورڈز کا چارجر ایک ہی قسم کا ہوگا، اس قانون کے تحت تمام کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہصرف ٹائپ سی چارجر کا استعمال کیا جائے۔اس قانون کے بعد ایک چارجر سے تمام ڈیوائسز کو چارج کرنا ممکن ہو جائے گا، اکتوبر 2022 میں یورپی یونین کی جانب سے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی، یورپی یونین کی جانب سے اس پر عمل کرنے کے لئے کمپنیوں کو دو سال سے زائد عرصے کی مہلت دی گئی تھی، اس قانون کا اطلاق اب ہو گیا ہے۔