سردار حمیداللہ کے انتقال سے بلوچستان ایک قومی پرست فکری انسان سے محروم ہوگیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نیشنل پارٹی کے قائد سابق وفاقی وزیر سینٹر میر حاصل خان بزنجو اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ سردار حمیداللہ بلوچ انسان دوست اور وطن دوست شخصیت تھے مشرقی اور مغربی بلوچستان میں یکساں مقبول اور قابل قدر شخصیت تھے ان کے انتقال سے بلوچستان ایک قوم پرست سیاسی و فکری انسان سے محروم ہوا جس کی کمی ہر مرحلے پر محسوس کی جائے گی اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ مقام عطا فرمائے غم و الم دردناک موقع پر خاندان و عزیزوں و اقارب کے ساتھ ہیں اللہ اس غم کو سہنے کی انھیں جسارت عطا فرمائے۔ سردار حمیداللہ بلوچ ایک غیر متنازعہ اور صلع جو انسان تھے انکی کوششوں سے کء خونی تنازعات خوش اصلوبی سے حل ہوئے سردار حمیداللہ بلوچ مہمان نواز، نفیس،بلوچی روایات کے امین اور صابر انسان تھے ان کی رحلت بلوچ عوام کے لیے صدمے کا باعث ہے ان کی کمی قوم ہر مرحلے پر محسوس کرے گی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور مرکزی کمیٹی اس غم میں برابر کا شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں