شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے، ایردوان
انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی تقسیم کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اپنے ملک کی مداخلت کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ ہمارے خطے میں ایک نیا مرحلہ شروع ہوا ہے۔ یہ حلقہ شام میں کردستان ورکرز پارٹی اور اس کے پیروکاروں پر بند ہو رہا ہے۔ شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آ رہا ہے۔ بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شام کے مستقبل میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد ایردوان نے دھمکی دی کہ اگر ترکیہ کو خطرہ محسوس ہوا تو کرد مسلح دھڑوں کے خلاف شام کے اندر ایک نئی سرحد پار کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا انشا اللہ ہم یہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر ایک کو اس بنیاد پر اپنے حساب کتاب کا جائزہ لینا چاہیے۔
Load/Hide Comments