وفاقی حکومت عوام سے جو وعدے کئے تھے دو سالہ اقتدار میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا ،علی مدد جتک
ڈیرہ مراد جمالی:پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام سے جو وعدے کئے تھے دو سالہ اقتدار میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جاسکا ہے ملک میں منگائی کا طوفان آگیا ہے اور منگائی نے غریب عوام کے چھولھے ٹھنڈے کردئیے ہیں لکین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھرپور انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کررہے ہیں ہم جموری لوگ ہیں اور جمہوریت آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں کسی دوسرے کے مفادات کے تکمیل کے لیے پیپلزپارٹی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیگی بلکہ جموری روایت کے تحت اپنا جدوجہد جاری رکھینگے ملک کے عوام، جیالے اور کارکنان بہت جلد خوشخبری سنیگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کوئٹہ میں نصیرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری علی جان منگی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن کے سابق صدر میر سعد اللہ جتک،ڈاکٹر بنگلزئی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو صوبے میں مذید فعال اور منظم کرنے کے لیے عنقریب عوامی رابط مہم شروع کیا جارہا ہے اور ڈویثزنل سطح پر جلسوں کا انقعاد بھی کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور اس ملک وقوم کے لیے سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کی ہیں کیونکہ بھٹو خاندان نے اپنے ہزاروں جیالوں اور کارکنوں کے ساتھ شہادتیں دیکر جمہوریت کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے پیپلزپارٹی ہی اس ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کو ملک کے عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن ہیں کیونکہ عظیم قربانیوں کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی ہے وطن سے محبت اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے 14 اگست جشن آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائینگے اور انشائاللہ 14 اگست کو کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک عظیم ایشان ریلی نکالی جائیگی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔


