امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدے کا حلف اٹھا لیا اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔پیر کو سینٹ جانز چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے ان کا استقبال کیا۔جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے چائے اور کافی کا اہتمام کیا، وائٹ ہاؤس میں چائے اور کافی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی بلڈنگ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے دیگر افراد کیپٹل بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ایوانکا ٹرمپ ان کے شوہر اور بچے بھی شامل ہیں۔جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کے گیٹ کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا جس کے فوٹو شوٹ کروایا گیا۔امریکا کی روایات کے مطابق حلف اٹھانے سے پہلے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے لیے چائے اور کافی کا اہتمام کیا، وائٹ ہاؤس میں چائے اور کافی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل کی بلڈنگ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے دیگر افراد کیپٹل بلڈنگ میں داخل ہو چکے ہیں جن میں ایوانکا ٹرمپ ان کے شوہر اور بچے بھی شامل ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب کی انتہائی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق 10:30 ایس ٹی (15:30 جی ایم ٹی) پر کیپیٹل ہل پہنچیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کو 45 منٹ سے کچھ کم وقت میں اسٹیج پربلایا جائے گا۔