صحبت پور، سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن کے گھر پر فائرنگ

صحبت پور (یو این اے )پولیس تھانہ پنہور سنہڑی کی حدود میں سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن اور موجودہ ڈائریکٹر بیک سکولز نظام الدین مینگل کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق گاں والوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں