گندم کا جہاز 24 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گا پھر مسئلہ نہیں ہوگا، شبلی فراز
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گندم کا جہاز 24 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی پر خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم ہر ہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلاتے ہیں جس میں اشیائیخوروش کی قیمتوں کاجائزہ لیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ گندم کا جہاز 24 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا
Load/Hide Comments


