ریلوے کی لا جوب سروس، 3 روز قبل پشاور سے چلنے والی جعفر ایکسپریس تاحال کوئٹہ نہ پہنچ سکی

مانیٹر نگ ڈیسک: 3 روز قبل پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس تاحال کوئٹہ نہیں پہنچ سکی، جعفر ایکسپریس کی بوگی گزشتہ روز بختیار آباد کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ بوگی کو پٹڑی پر چڑھانے کے بعد ٹرین کو واپس جیکب آباد بھیج دیا گیا تھا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو آج شام کوئٹہ پہنچایا جائے گا، چمن پسنجر ٹرین کے ذریعہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ سے سبی بھیجا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں کھڑی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی پہنچانے کے بعد چمن پسنجر کے ذریعہ کوئٹہ لایا جائے گا۔واضح رہے کہ وزارت ریلوے کے زیر اہتمام ہزاروں ملازمین ٹرینوں کی آمد ورفت، ان کی مرمت سمیت دیگر امور کے لیے کام کرتے ہیں، تاہم مسافروں کی جانب سے اکثر و بیشتر ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کی شکایات ملتی رہتی ہیں، ایک دہائی قبل انتہائی خسارے کا سامنا کرنے والے محکمہ ریلوے میں اس وقت استحکام پایا جاتا ہے، اور سروس میں بھی ماضی کی نسبت بہتری آئی ہے، تاہم مزید بہتری کی بڑی گنجائش اب بھی موجود ہے۔وزارت ریلوے نے خدمات میں بہتری کے لیے کئی ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے بھی کی ہیں، اور نجیش شعبے کی ٹرینیں کامیابی سے منافع میں چل رہی ہیں، اگر ریلوے کے افسران اور انتظامیہ کے عہدیدار سرکاری تحویل میں چلنے والی ٹرینوں پر بھی توجہ دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پورے ملک میں نظام کا حامل ریلوے ایک بہترین ادارہ بن کر سامنے نہ آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں