قلات میں لیویز چوکی پرحملے کی مذمت، دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر وترقی کےدشمن ہیں، شہباز شریف

کوئٹہ/اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان نےقلات میں لیویز چوکی پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد لیویزفورس کےجوانوں کی جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکارکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کے بلندی درجات اوراہلخانہ کے لیےصبرکی دعا کی، شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر وترقی کےدشمن ہیں، دہشت گردوں کےناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی لیویز اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں