بارکھان واقعے کی مذمت، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں امن قائم رہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بارکھان میں پیش آنے والے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ بارکھان میں 7 بے گناہ لوگوں کے قتل پر شدید افسوس ہےدہشتگرد ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ملک کا نظام خراب ہو۔انہوں نے مز ید کہا کہ یہ انتہا پسند افراد ملک و قوم کے دشمن ہیںیہ لوگ نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں امن قائم رہے،ان دہشتگردوں کو قانون سخت سزا دے، جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات اور انکے گھر والوں کے لئے صبر کی دعا کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں