قلات، کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ :کسٹم انٹیلی جنس نے قلات کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا،برآمدکیئے گئے سامان میں غیرملکی کپڑا،ایرانی ڈیزل،نان کسٹم پیڈ ہیوی بائیک اور گاڑیاں شامل ہیں ۔کسٹم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قلات کے قریب کاروائی کسٹم انٹیلی جنس نے کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل،نان کسٹم پیڈ ہیوی بائیک اور گاڑیاں ،غیرملکی کپڑابرآمدکرلیں،برآمدکئے گئے سامان کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے ،کسٹم حکام کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گاکسٹم حکام نے واضح کیاہے کہ شوروم مالکان اور گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے حضرات دستاویزات پاس رکھیں،حکام کسٹم انٹیلی کا عملہ کسی بھی وقت کاروائی کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں