حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان ازسرنو بجلی خریدو فروخت معاہدے طے کرنے پر اتفاق

اسلام آبادۛحکومت اور آئی پی پیز کے درمیان ازسرنو بجلی خریدو فروخت معاہدے طے کرنے پر اتفاق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق معاہدے 1994 اور 2002 کی پالیسی کے تحت لگنے والا آئی پی پیز سے کیے جائیں گے ،آئی پی پیز کیپسیٹی پیمنٹ ختم کرنے پر رضا مند ،بجلی منصوبوں کی ڈالر انڈیکسیشن کو ختم کر کے فکس کر دینے پر اتفاق کر لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پلانٹس کی آپریشن اینڈ مینٹیننس اخراجات میں نمایاں کمی پر اتفاق ، فیول پرائس کم ہونے کا فائدہ صارفین کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نئے معائدے ہونے سے بجلی ٹیرف اور گردشی قرض میں نمایاں کمی ہو گی ،آئی پی پیز کے ساتھ معائدوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے انکے ساتھ ازسر نو معائدہ کرنے یا جاری معائدوں کو منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کا موقف تھا کہ حکومت آئی پی پیز کی بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے دس سال کی مدت والے تمام پاور پلانٹس کو ریٹائر کرنے پر غور کرے ۔ ذرائع کے مطابق شوکت عزیز حکومت نے 2006 میں مقامی سرمایہ کاروں کی آئی پی پیز میں سرمایہ کاری پر منافع ڈالروں میں ادائیگی کی اجازت دی ،آئی پی پیز نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نیب سے بچانے کی سفارش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں