سپیکر بلوچستان اسمبلی میر قدوس بزنجو نے حب میں قلت آب کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ ۛاسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے علاقے حب میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی سے وضاحب طلب کرلی ۔ واضح رہے رواں ماہ دس اگست کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے ایوان کی توجہ بلوچستان کے علاقے حب میں پانی کی قلت کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ حب کو ٹینکر مافیا نے پانی کی سپلائی بند کردی ہے جس سے حب اور ساکران کے عوام اور زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی وزیر اور سیکرٹری محکمہ آبیاشی کو مراسلہ ارسال کرکے ان سے معزز رکن کے تحفظات پر وضاحت طلب کرے کہ حب میں پانی کا مسئلہ کیوں پیدا ہوررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں