حکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے ،چیف سیکرٹری

کوئٹہ:چیف سیکرٹر ی بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے جمعہ کے روز جی او آر کالونی کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ارشد مجید، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان، چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلییو ڈاکٹر سجاداور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے چیف سیکرٹری نے جی او آر کالونی میں صفائی کی صورتحال ، روڈز کی آپ گریڈیشن، گرین بیلٹ کی بحالی،پینے کی صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کالونی کی خوبصورتی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیا جائے جس میں کشادہ سڑکیں، بہترین سیوریج نظام، گرین بیلٹ، پلے گراؤنڈ و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے کوئٹہ شہر کا روائتی حسن بحال ہو جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں