چین نے جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، امریکی صدر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکہ مزید ٹیرف نافذ کرے گا۔ ٹرمپ نے بیجنگ پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ چین نے جمعے کو ٹرمپ کے ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے صنعتی سامان پر ’صفر کے بدلے صفر ٹیرف‘ کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ ’اچھے معاہدے کے لیے تیار ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جوابی اقدامات کے لیے بھی تیار ہیں۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ ایلومینیئم، سٹیل اور دیگر سامان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں۔
Load/Hide Comments