یوئیفا چیمپئنز لیگ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو 8-2 سے شکست

لندن: چیمپئنز لیگ کا آخری کوارٹرر فائنل مانچسٹر سٹی اور لیون کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ کا آخری کوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا، اس میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ سیمی فائنل میں بائرن میونخ سے ہوگا، چیمپئنز لیگ کا پہلا سیمی فائنل پی ایس جی اور لیپ زگ کے درمیان بدھ کو ہوگا۔دریں اثنا، آج یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تیسرا کوارٹر فائنل کھیلا گیا جو جرمن کلب بائرن میونخ کے نام رہا، بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے میں بارسلونا کو 8-2 سے شکست دے دی۔بائرن میونخ کے سامنے بارسلونا کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بائرن میونخ کی جانب سے تھامس مولر، فلپ کوٹینہو نے 2،2 گول اسکور کیے، جب کہ ایوان پیرسچ، سرج گنابری، جوشوا کیمچ اور رابرٹ لیونڈوسکی نے 1،1 گول اسکور کیا۔بارسلونا کا پہلا گول بائرن میونخ کے کھلاڑی ڈیوڈ الابا کا اوون گول تھا، بارسلونا فٹ بال کلب کے لیے دوسرا گول لوئیس سواریز نے اسکور کیا، بارسلونا کی یہ چیمپئنز لیگ میں بدترین شکست ہے۔دوسری طرف بائرن میونخ چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 8 گول کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں