وزیراعلیٰ پنجاب بہاوالدین زکریہ یونیورسٹی میں بلوچ طلباکی اسکالرشپ کو فی الفور بحال کرائیں
نیشنل پارٹی ڈیرہ غازی خان وزیراعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ بہاوالدین زکریایونیورسٹی میں پڑھنے والے بلوچ طلبا کی سکالرشپ کو فی الفور بحال کرائیں جبکہ یونیورسٹی نے سکالرشپ ختم کرنے کی نوٹیفکیشن جاری نہیں کی جس کی وجہ سے بلوچ طلبا بی زیڈیو میں آنے سے بھی کترا رہے ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ہیں کہ ان کا ریزرو سیٹ ختم ہوا ہے اور اس کی جگہ ”کوٹا “لفظ نے ابہام کی سی کیفیت پیدا کی اس لیے!نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ یونیورسٹی فی الفور اس بابت نوٹیفیکشن جاری کرے کہ اس نے ریزرو سیٹس پرپڑھانے کی مفت اور فری پالیسی اٹھا لی ہے ۔
مزیدیہ کہ نیشنل پارٹی وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ ٹرائبل ایریا کے سٹوڈنٹس کے لیے جو چالیس شعبوں میں مفت تعلیم کا جووعدہ کیا وہ بھی پورا کرے
واضح رہے نیشنل پارٹی ڈیرہ غازی خان بلوچ طلبا کےساتھ ہرمحاذپر کھڑی ہے اور انہیں اس سلسلے میں ہماری ہمہ قسمی حمایت حاصل رہے گی


