خضدار، مسافر کوچ کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار مین شاہراہ جھالاوان میڈیکل کے مقام پرمسافر کوچ کی ٹکر سے سڑک عبور کر نے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش ایمبولنس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار پہنچائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ایمرجنسی وارڈ میں رکھ دی گئی۔
Load/Hide Comments


