دالبندین میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

چاغی (صباح نیوز) دالبندین میں پولیس کی موبائل ٹیم پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دالبندین میں پولیس کی گشتی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں