پنٹاگون نے 4 اسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع نے 4 اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی کا حکم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے کہا کہ پنٹاگون فور اسٹار عہدوں میں 20 فیصد تک کمی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرلز اور فلیگ افسران کی تعداد میں مزید 10 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ دفاع خطرات کو روکنے اور فیصلہ کن فتح کے لیے فوجی دستوں کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں