تفتان سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث شخص گرفتار، متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے
کوئٹہ (این این آئی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کر تے ہوئے انسانی اسمگلر کوگرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون برآمد کرلئے ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر تے ہوئے انسانی اسمگلر افتخار حسین کو گرفتار کرکے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے ،ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے ملزم افتخار حسین نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا، گرفتار ملزم سے تفتیش جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


