بارکھان، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، خضدار میں اسکول بس پر دھما کا خودکش تھا، سی ٹی ڈی

این این آئی /ویب ڈیسک : محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔حکام نے بتایاکہ مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں اور واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پیر کو بارکھان کے علاقے تنگ کریر میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشت گردہلاک ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف،1پستول اور2عدد تیار بم برآمد کرلئے گئے۔ تر

اپنا تبصرہ بھیجیں