شاہ محمود قریشی کی ناکامی کا اعتراف خود وزرا کر رہے ہیں،مولابخش چانڈیو
اسلام آباد:پیپلز پارٹی سینئر رہنماء مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزارت خارجہ کی ناکامی عمران خان حکومت کی ناکامی ہے، خان صاحب اپنی ناکامیوں کا اعتراف کریں اور گھر جائیں،حکومت وزارت خارجہ کے افسروں پر ناکامیوں کا الزام عائد نہیں کر سکتی، وزیر خارجہ ہر معاملے میں خود کو چئمپین سمجھتے ہیں وہ اب اپنی ہی ساتھی وزیر کا جواب دیں، حکومت پہلے اپنی ناکامیوں کا الزام گذشتہ حکومتوں پر ڈالتی تھی اب محکموں پر ڈال رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسد عمر بھی عمران خان کے چئمپین تھے اور وہ ناکام ہو گئے،خان صاحب کے دوسرے چئمپین شاہ محمود قریشی کی ناکامی کا اعتراف خود وفاقی وزرا کر رہے ہیں،کشمیر جیسے حساس معاملے پر ناکامی کے بعد بھی کیا وزیر خارجہ کو عہدے پر رہنا چاہئے ؟خود کو ہر فن مولا سمجھنے والے وزیرخارجہ کو جو ذمہ داری ملی انہوں وہ ہی ادا نہ کی،چینی، آٹے پیٹرولیم یا بجلی ہو حکومت نے ہر بحران محمکوں پر ڈال دیا ہے ،اگر افسروں نے ہی ملک چلانا ہے تو پھر وزرا اور حکومت کیا کرنے بیٹھی ہے،خان صاحب اعتراف کریں کہ نہ ان کی تیاری تھی نہ ان میں بحرانوں کو نمٹنے کی صلاحیت ہے۔


