خضدار سے ایک شخص کی لاش برآمد، اوستہ محمد میں پرانی دشمنی پر تین افراد قتل

خضدار، اوستہ محمد (این این آئی، آن لائن) خضدار کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق بدھ کو خضدار کے علاقے وڈھ وہیر سے لیویز نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت حمید الرحمان ولد مولوی الہیٰ بخش سکنہ وہیر کے نام سے ہوئی ہے لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔ دریں اثنا گوٹھ ناصر خان جمالی میں گھر پر حملہ، حملہ آور سمیت تین قتل ایک زخمی، واقع پرانی دشمنی تھی، چانڈیہ اقوام کے درمیان جھگڑا چلا آرہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات کو قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں کا گوٹھ ناصر خان جمالی میں صبح سویرے اوطاق میں سوئے ہوے افراد پر پر فائرنگ سے تین شخص قتل ایک زخمی۔ گھر کا مالک سرفراز چانڈیو، اس کا مہمان علی گل چانڈیو قتل ہوئے جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں میں شیراز چانڈیو بھی قتل ہوا جبکہ سرفراز چانڈیو کا بھائی سرتاج بھی زخمی ہوا۔ سٹی ایس ایچ او عبدالرﺅف جمالی، ڈی ایس پی امجد حسین جمالی موقع پر پہنچ گئے جبکہ سردار محمد ہارون خان جمالی صوبائی وزیر میر فیصل خان جمالی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ واقعے کے بعد ایک حملہ آور فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ چانڈیو برادری میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی کچھ ماہ قبل سرفراز چانڈیو نے اپنے رشتہ دارموتبر چانڈیو کو قتل کیا تھا، ان کے بیٹے شیراز بدلہ لینے آیا جو خود بھی مارا گیا حملہ آوروں کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے تھا۔ پولیس سندھ کے علاقہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوگئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں