منگچر کے علاقے چھوٹانک سے نعش برآمد / تمپ، ملک آباد میں فائرنگ، ایک شخص قتل
کوئٹہ (آن لائن) تمپ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمپ کے علاقے ملک آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبداللہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ دوسری جانب منگچر کے علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منگچر چھوٹانک کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سعود احمد کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے
Load/Hide Comments


