مستونگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت محمد عالم کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی قتل کی وجہ معلوم نہیںہوسکی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


