پیٹرول اور ڈیزل کا بحران، قیمتوں میں اضافہ، متعدد پمپ بند، کوئٹہ سے اندرون بلوچستان پبلک ٹرانسپورٹ معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ اور اندرون بلوچستان پیٹرول اور ڈیزل کابحران شدت اختیار کر گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل نہ ملنے کے باعث کوئٹہ سے اندرون صوبہ مختلف شہروں کو آنے اور جانے والی مسافر بسیں کھڑی کردی گئیں۔ ٹرانسپورٹ مالکان نے پشین، قلعہ عبداللہ، چمن آنے اور جانے والی مسافر بسیں بھی کھڑی کردیں۔ مستونگ، قلات اور خضدار جانے والی مسافر بسیں اور ویگن سروس معطل۔ لورالائی، زیارت، دکی، ہرنائی اور ژوب جانے والی مسافر بس سروس بھی بری طرح متاثر۔ مسافر بسوں کی بندش سے ہزاروں مسافر اندرون بلوچستان پھنس گئے۔ علاج معالجے کی غرض سے کوئٹہ آنے والے مریضوں اسپتال تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں