ایران کیساتھ 30 ارب ڈالر کا جوہری معاہدہ، خبر جھوٹی اور بے وقوفانہ ہے، ٹرمپ کی تردید
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تیس ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا، ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا۔ ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


