خضدار،خاتون پانی میں ڈوب کر جاں بحق /سوراب، فائرنگ سے زخمی نوجوان جانبر نہ ہو سکا

خضدار (نامہ نگار/این این آئی) خضدارمیں ایک خاتون پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو خضدارمیںبھلونک کے مقام پر پکنک منانے کے لئے جانے والے خاندان کی ایک لڑکی پانی میں ڈوب کر جا ں بحق ہوگئی ۔ لیویز نے لاش کو پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔دوسری جانب فائرنگ سے زخمی نوجوان ذاکر حسین جانبر نہ ہو سکا کوئٹہ ریفر کے دوران راستے میں دم توڑ گیایاد رہے اب سے کچھ دیر پہلے سوراب مین آر سی ڈی روڈ پر مسلم ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ذاکر حسین ولد امیر بخش ریکی ساکن سرخ کوئٹہ ریفر کے دوران مین آر سی ڈی کے قریب دم تو ڑگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں