مچھ، تیز رفتار ٹرک کار پر الٹنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی
کوئٹہ (آن لائن) بولان کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے مچھ میں دزان کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کار پر الٹنے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


