چیف جسٹس بلو چستان کا عدالت میں سائلین سے خوش اخلاقی اور تعاون کی ہدایت
کوئٹہ ( آئی این پی ) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے تمام آفیسران و اہلکاران عدالت عالیہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ نہایت مودبانہ ، مناسب ، مہذب ، عاجزانہ اور مددگار رویہ اختیار کرنے, ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے اور ان کی مکمل رہنمائی اور کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے.تا کہ عدالت عالیہ میں سائلین کو ایک مثالی ماحول فراہم ہو. مزید یہ کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف غیر مناسب رویہ سے متعلق شکایت پر انتہائی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


