کیچ، بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی بینک کو آگ لگادی
کوئٹہ(این این آئی) کیچ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بینک کو لوٹنے کے بعد آگ لگادی۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو کیچ کے علاقے بلیدہ میں واقع نجی بنک میں مسلح افراد داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر بینک سے نقدی لوٹ لی مسلح افراد نے جاتے ہوئے بینک کو آگ لگادی جس سے بینک کا تمام ریکارڈجل کر خاکستر ہوگیامقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


