سٹیلائٹ ٹاﺅن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹان چاندنی چوک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران کار سوار شخص نے طیش میں آکر مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کار سوار شخص نے احتجاج کے مقام سے گزرنے کی کوشش کی، تاہم سڑک بند ہونے پر مظاہرین سے اس کی تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد اس نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق احتجاج لوڈشیڈنگ کے خلاف کیا جا رہا تھا اور چاندنی چوک پر ٹریفک بند تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں