بغیر نمبر پلیٹ و نان رجسٹرڈموٹر سائیکل کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ایس ایس پی ٹریفک
کوئٹہ(این این آئی ) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹ کا لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور اس قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کوئٹہ میں 170موٹر سائیکلیوں کو خلاف ورزی پر بند کردیا گیا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور مکمل کاغذات کا ساتھ رکھنا ضروری ہے، ٹریفک پولیس اس حوالے سے خصوصی مہم بھی شروع کر رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر اور محفوظ بنایا جا سکے۔ایس ایس پی ٹریفک نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے نہ دیں تاکہ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Load/Hide Comments


