اوستہ محمد، بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
اوستہ محمد(آن لائن)ایس پی اوستہ محمد کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد عبدالغنی پٹھان کی نگرانی میںایس ایچ او تھانہ صدر اوستہ محمد سکندر علی لہڑی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر دل ولد حاکم علی لہڑی ساکن گوٹھ حاجی کرم علی لہڑی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد قانون کی بالادستی اور قتل جیسے سنگین جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے
Load/Hide Comments


