شمالی چین میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 30 سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شمالی علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث اب تک 30 سے زائد افراد جان سے جاچکے ہیں جبکہ حکام نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا نے بتایا ہے کہ بیجنگ، اس سے ملحقہ صوبے ہیبی، تیانجن اور دیگر 10 صوبوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے بارشوں کی دوسری بلند ترین وارننگ جاری کردی ہے، بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ شنہوا نے سیلاب سے بچاﺅ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ پیر کی رات 12 بجے تک بیجنگ میں بارشوں سے 30 افراد ہلاک ہوچکے تھے، جن میں سب سے زیادہ اموات مِی یون کے شمال مشرقی نواحی علاقے میں ہوئیں۔ سرکاری اخبار کے مطابق صرف دارالحکومت بیجنگ سے 80 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں