تربت، ایران و پاکستان سرحدی راستوں کی بندش سے متعلق اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، کمشنر مکران ڈویژن
تربت (آن لائن) سوشل میڈیا پر ایران و پاکستان سرحدی راستوں کی بندش سے متعلق گردش کرنے والے اعلامیے کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ کمشنر مکران ڈویژن کی جانب سے اس نوعیت کا کوئی باضابطہ اعلامیہ یا پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی ہے۔ اگرچہ بعض حلقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کی اطلاعات زیر گردش ہیں، تاہم عوام سے گزارش ہے کہ صرف مصدقہ سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


