کوئٹہ، تربت سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی و طالبعلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم گدروشیا پوائنٹ کے مطابق بروری تھانے کی پولیس نے کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر تربت سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی، گدروشیا پوائنٹ چینل کے مالک اور بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالبعلم سرفراز شاہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ان کیخلاف ایک ایف آئی آر درج ہے اور گرفتاری کی وجہ کرایہ داری فارم جمع نہ کرنا بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں