منگچر،ناملعوم شخص کی نعش برآمد/ اوستہ محمد، نوجوان نے خود کشی کر لی
منگچر (یو این اے/آن لائن ) منگچر کے علاقے خزینئی سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔دوسری جانب اوستہ محمدمیں ہندو نوجوان نے خود کشی کر لی۔زہریلی دوائی پیکر خود کشی کی ہے تفصیلا ت کے مطابق سٹی تھانہ کے حدود ہندو محلہ میں نوجوان راجہ ولد گوبند رام نے زہریلی دوائی کھا کر خود کشی کر لی وجہ گھریلو نا چاقی بتائی ج رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب بتایا جاتا ہے کہ مقروض تھا اس لیے زندگی سے تنگ ہوکر خود کشی کی ہے۔مزید پولیس کاروائی کر رہی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد کاروائی ہوگی۔


