بلوچستان بھرمیں موبائل فون انٹرنیٹ چوتھے روز جبکہ ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ ایک سال سےمعطل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس چھوتے روز بھی معطل ہے۔ صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی جو 31 اگست تک معطل رہے گی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔تاہم ضلع ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ ایک سال سے 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بند ہے تاہم ضلع میں صرف پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال ہے جو لاکھوں کے آبادی والے علاقے میں چند یک کو ہی میسر ہے جس میں بھی تعطل کی شکایات آرہی ہے۔صارف نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں موبائل انٹر نیٹ کو جلد بحال کیا جائے


