بلوچستان بھر میں میونسپل اداروں کے ملازمین و مزدور تنخواہوں اور پنشن سے محروم
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میونسپل اداروں کے ملازمین اور مزدور تاحال تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں اگست کی 11 تاریخ تک بھی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی اور نہ ہی بوڑھے پنشنر کو ان کی پنشن ادا کی گئی ہے جس کی وجہ سے بوڑھے پنشنرز کے مسائل اور غریب درجہ چہارم کے ملازمین ہیں ان کے مسائل میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غریب ملازمین کے پچے بنیادی خوراک کیلئے ترس گئے ہیں کمر توڑ مہنگائی کے اس دور میں میونسپل اداروں کے ملازمین کو ہرماہ تنخواہوں کی لیٹ ادائیگی خاص طور سے درجہ چاہارم کے ملازمین ہیں انہیں تنخواہوں کا لیٹ ملنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر مزدور رہنما خان زمان اور مرکزی ترجمان عابد بٹ نے محکمہ فائنانس کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دعوی کرنے کے بجائے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے کوئٹہ میٹروپولیٹن میں صفائی کی ناقص صورتحال کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہر ماہ تنخواہوں کی لیٹ ادائیگی کی وجہ سے ملازمین نالہ ہو کر اپنے کام سے ہاتھ اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہر کچرے کی ڈھیر میں تبدیل ہوتا ہے یہ وہ عوامل ہیں جن پر نظر رکھ کر بہتر حکمت عملی اپنائی جاسکتی ہے ہر ماہ تنخوا ہوں کی لیٹ ادائیگی کا سلسلہ ٹھیک نہ ہوب تو بلوچستن بھر میں حتجاج کی کال دینگے۔


