خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، ایک زخمی

خاران (نامہ نگار) خاران شہر شاپنگ روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر شاپنگ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ذکاءاللہ مینگل ولد امیر بخش ساکن نوشکی موقعے پر جاں بحق جبکہ طارق ولد محمد اعظم فقیرزئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی علاج کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ بعد میں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفرکیاگیا، واقعہ کی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں