بلوچستان حکومت کا 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے صوبائی ممبر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ماہر معاشیات قیصر بنگالی کا نام تجویز
کوئٹہ(این این آئی )بلوچستان حکومت نے11ویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے صوبائی ممبر فرمان اللہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ماہر معاشیات قیصر بنگالی کا نام تجویز کردیا،قیصر بنگالی کو صوبائی ممبر بنانے کیلئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ۔بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فرمان اللہ کو بلوچستان سے این ایف سی یوارڈ کیلئے ممبر نامزد کیا تھا تاہم فرمان اللہ نے این ایف سی ایوارڈکیلئے صوبائی ممبر بننے سے معذرت کی ہے اس لئے بلوچستان حکومت کا این ایف سی ایوارڈ کیلئے صوبائی ممبر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 11ویں این ایف سی کیلئے قیصر بنگالی کا نام تجویز کیا ہے ،شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے قیصر بنگالی کو ممبر نامزد کرنے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی قیصر بنگالی 2015میں ڈاکٹرمالک بلوچ کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے معاشی ایڈوائزر بھی رہے ہیں ۔واضح رہے کہ فرمان اللہ موجودہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون کے بھائی ہیں ۔


