محکمہ ریلویز کا چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹرریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (این این آئی )محکمہ ریلویز نے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹرریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 360ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے، منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔یہ بات ڈویڑنل سپرٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات خان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈی ایس ریلویز نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ریلویز نے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹرریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،جس کیلئے ریلوے لائن بیرون ممالک سے منگوائی جائے گی ،،نوکنڈی سے سبی تک 607کلومیٹر ٹریک کی تبدیلی پر 360ملین ڈالر کے اخراجات آئیں گے یہ رقم ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے قرض لی جائے گی ، ٹریک اپ گریڈیشن کا یہ منصوبہ 2028 تک مکمل کیا جائے گا ۔کوئٹہ سے تفتان ریلوے ٹریک سو سال پرانا ہونے خستہ حال ہوگیا ہے جہاں


