بلوچستان میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ، محکمہ داخلہ نے الرٹ جاری کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سیلاب سے جان و مال اور انفرا اسٹرکچر اور آبپاشی کے اثاثوں کو خطرہ ہے۔ کسی نہر، نہری راستوں اور نکاسی کے نظام میں کٹ لگانا اور رکاوٹ ڈالنا جرم ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نصیرآباد اور سبی ڈویژن میں ایسے تمام اقدامات ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ نہروں اور دریائی راستوں میں غیر مجاز کشتیاں چلانے اور سوئمنگ پر بھی پابندی عائد ہے۔ محکمہ داخلہ نے سرکاری سطح پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی آپریشنز میں خلل ڈالنے کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس، لیویز اور محکمہ آبپاشی کو احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقصان پہنچانے پر وارنٹ کے بغیر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں