سوراب، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر فائرنگ سے 2 افراد قتل
سوراب (نمائندہ انتخاب)سوراب کے علاقے جیوا لاکھوریان کے مقام پر کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے متاثرہ افراد معمول کے مطابق کار میں سفر کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق، کار پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رسول بخش ولد عبدالنبی، قوم زہری، عمر تقریباً 45 سال، سکنہ محلہ جیوسے کی گئی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور سول اسپتال سوراب منتقل کر دیا۔
Load/Hide Comments


