قلات، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

کوئٹہ (آن لائن) قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے دشت کلاں امیری نیچارہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسحاق اور سراج کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں