نیپال میں پرتشدد واقعات، سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا، جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک، 5 سو زخمی ہوگئے

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) پ±رتشدد ہنگاموں کے دوران نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا۔ نیپال کے سابق وزیراعظم کے گھر کو آگ لگائی گئی، جس کی وجہ سے ان اہلیہ زندہ جل گئیں۔ نیپال میں نوجوان کرپشن کے خلاف اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سمیت 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی۔ تاہم احتجاج کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔ دوسری جانب نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے پرتشدد ہنگاموں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ کو نذر آتش کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے سابق وزرائے اعظم پشپا کمل دہل عرف پراچندا، شیر بہادر دیوبا اور وزیر توانائی دیپک کھڑکا سمیت متعدد سیاسی رہنماو¿ں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے نقصان پہنچایا اور ان پر حملہ کیا۔ افراتفری کے شکار ملک نیپال میں فوج نے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں میں 22 افرادہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب لالیت پور کی جیل سے تمام 1500 قیدی فرار کرا دیے گئے۔ کھٹمنڈو ایئرپورٹ تمام پروازوں کے لیے تاحال بند ہے تاہم بھیراوا ایئر پورٹ کو آگ لگا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں